ضلع جہلم میں 35 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی موجودہ حالت، بقایا کام اور فنڈز کی دستیابی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ضلع بھر میں 35 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 28 نئے منصوبے منظوری کے لیے بھیجوائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ جن منصوبوں کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں ان کو جلد مکمل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button