جہلم میں بکرے چوری کرنے والے دو چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر کے چوری شدہ بکرے اور رقم برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالقمان اور بابر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 2 عدد بکرے مالیتی 2 لاکھ روپے اور رقم برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



