ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اقدامات کی اشد ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اقدامات کی اشد ضرورت ہے، اس سلسلہ میں کام کرنے والے اداروں کو بھر پور سہولیات فراہم کریں گے، پاک ویمن ہسپتال کو مزید بہتر اور فعال بنائیں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے پاک یوکے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے بریفنگ لی اور مختلف حصوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں مزید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر شہریوں کو مزید مستفید کیا جا سکتا ہے ۔



