شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا اصول آسان بنا دیا گیا

جہلم: اب موٹر سائیکل سوار شہری اپنا لرنر ڈرائیونگ پرمٹ بنوا کر بغیر کسی انتظار کے فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ شہریوں کو موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے اب 42 دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی جانب سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کے لیے احسن اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب موٹرسائیکل سوار شہری اپنا لرنر ڈرائیونگ پرمٹ بنوا کر بغیر کسی انتظار کے فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم رضا حسنین اعوان نے بتایا کہ شہریوں کو موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے اب 42 دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، شہری اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھائیں اور اپنے موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانون جرم ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب معاشرے کی تشکیل میں لازم و ملزوم امر ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



