نگہبان رمضان پیکج؛ ضلع جہلم میں 28 ہزار سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم مکمل

جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی قیادت میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مستحقین کی دہلیز پر راشن پہنچانے کا کام جاری، نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 080002345 پر درج کرواسکتے ہیں۔
نگہبان رمضان راشن پیکج سے ضلع بھر میں 28 ہزار 1 سو 22مستحقین کو راشن پیکج ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جا چکا ہے تاہم ڈپٹی کمشنر نے ماتحت عملے کو سختی سے ہدایت جاری کی ہیں کہ اس عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں نگہبان رمضان پیکج مستحقین کے گھروں کی دہلیز تک پہنچایا جائے تاکہ مستحق افراد رمضان احسن طریقے سے گزار سکیں۔



