دینہ میں کار کی سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شخص شدید زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار کار جی ٹی روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو زور دار ٹکر دے ماری، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس اسٹیشن تھانہ دینہ کے قریب تیز رفتار کار نے جی ٹی روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو زور دار ٹکر دے ماری جس سے کار میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ حادثہ کار کی غلط کراسنگ کی وجہ سے پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ دینہ نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کر لی۔



