جہلم شہر میں بڑی حد تک تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نے ضلع جہلم میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ میونسپل کمیٹی کے افسران نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ مالی سال 2025 کے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت یعنی 30 جون سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ دستیاب فنڈز کو بروقت اور مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

تجاوزات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑی حد تک تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، تاہم یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں صبح سے شام تک فیلڈ میں موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی نئی تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے اور شہریوں کو سہولت میسر آ سکے۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی، پبلک ہیلتھ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے دائرہ کار میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button