رمضان المبارک کے دوران 17 اشیائے خور و نوش سستی ہوگئیں

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کی شرح نیچے آئی ہے۔ ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، چینی، آٹے، اور ماش کی دال سمیت 17 اشیائے خور و نوش سستی ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

بی بی سی جہلم کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 13 فیصد کمی آئی ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 29 اعشاریہ 06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کمی آئی۔ پیاز بھی 50 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ لہسن کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی۔

20 کلوآٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی آئی۔ انڈے، مسور کی دال، مونگ کی دال، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمت بھی کم ہوئی۔

دوسری طرف بکرے کا گوشت، گائے کا گوشت اور گھریلو استعمال کا ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 25 اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button