موسم کی تبدیلی؛ جہلم میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہونے لگا

جہلم: موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہونے لگا۔ درجنوں سے زائد خواتین، بچے اور بوڑھے گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچنے لگے، ان مریضوں بالخصوص بچوں اور بوڑھوں کو پیٹ، معدہ کی شدید درد کیساتھ بار بار قے اوراسہال کے مرض کی شکایات ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث شہری کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے ، چٹ پٹے کھانے کھاتے ہیں گیسٹرو سے بچنے کیلئے فلٹر شدہ یا اچھی طرح ابال کر پانی استعمال کیا جائے، بازار کے کھانے اور مشروبات سے مکمل اجتناب کیا جائے نمکول کا استعمال معمول بنایا جائے۔

معیاری کمپنیوں کے نمکول خریدکر گھروں میں استعمال کئے جائیں ، سبزیاں، گوشت پھلوں کو بہت اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے زہریلی ادویات کے استعمال کئے جانے سے پھل سبزیاں بھی بیماریاں پھیلا رہی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھویا جائے ہر گھر میں مخصوص ادویات رکھی جائیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بوقت ضرور استعمال کی جا سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button