پنڈدادنخان میں لڑائی جھگڑا اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمہ گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قانون سے روپوش ملزمہ کو جدید حکمت عملی اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمہ لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب تھی اور کافی عرصے سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھی۔ ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button