بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ جھولے لگا کر بچوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ: ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے مکینیکل جھولے لگا کر معصوم بچوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزمان بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے مکینیکل جھولے چلا رہے تھے اور دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے تھے، جس سے بچوں کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔

پولیس حکام کے مطابق موقع پر ملزمان سے جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس طلب کیے گئے، تاہم وہ کوئی دستاویز پیش نہ کر سکے، جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ غیر قانونی جھولوں کو موقع پر ہی بند کروا دیا گیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں خصوصاً بچوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button