جہلم میں جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، 2 نوجوان شدید زخمی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹرک کے مابین تصادم سے 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ فیضان علی ولد شکور حسین اور 32 سالہ حسن جاوید ولد جاوید شامل ہیں۔



