پنڈدادنخان کے نوجوان نے بیچلرز آف انٹرنیشنل ریلیشن کی ڈگری نمایاں نمبروں کے ساتھ حاصل کرلی

پنڈدادنخان کے ہونہار نوجوان ملک حمزہ یاسین نے نمایاں نمبروں کے ساتھ بیچلرز آف انٹرنیشنل ریلیشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

حمزہ یاسین کی کامیابی پر دوست احباب اور عزیزوں کی جانب سے انہیں بھرپور مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر ملک حمزہ یاسین نے اپنی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ "میری یہ کامیابی میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے مجھے ہمیشہ سہارادیا اور میری رہنمائی کی۔”

پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی محسن باگڑی نے بھی ملک حمزہ یاسین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ کامیابیوں کے لیے دعا کی۔ دوستوں اور احباب نے ملک حمزہ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی دعائیں دی اور ان کی محنت کی قدر کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button