پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے سے ملاقات

جہلم: پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر اور جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 24 مرزا عبدالغفار خان نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ان کیمرہ اجلاس میں بلاول زرداری بھٹو کے خیالات وقت کی ضرورت تھے۔ اس سے قبل، پارلیمنٹ سے صدر مملکت کا خطاب قومی امنگوں کا ترجمان تھا۔ انہوں نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا ایشو اٹھا کر قومی یکجہتی کا پرچم بلند کیا۔

میٹنگ کے دوران ضلع جہلم کے پیپلز یوتھ ونگ کے صدر ہمایوں تیمور بیگ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع سطح پر پارٹی کارکنوں کے مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button