جہلم میں حویلیاں کی 23سالہ لڑکی نے دلہے کے گھر پہنچ کر خودکشی کر لی

جہلم میں حویلیاں کی 23 سالہ لڑکی نے دلہے کے گھر پہنچ کر خودکشی کر لی، پولیس نے دلہے کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے اسلام پورہ میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ایک 23 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی دلہے کے گھر پہنچی اور زہریلی گولیاں نگل لیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کا تعلق حویلیاں سے ہے اور وہ مبینہ طور پر اس وقت جہلم پہنچی جب اسے عادل نامی نوجوان کی شادی کا علم ہوا۔ عادل کی گزشتہ شب مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جبکہ آج بارات روانہ ہونا تھی۔
@jhelumupdates جہلم میں حویلیاں کی 23سالہ لڑکی نے دلہے کے گھر پہنچ کر انتہائی قدم اٹھا لیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا جبکہ دلہا عادل کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے لواحقین کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ جہلم پہنچ رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خود زہریلی گولیاں کھائیں یا کسی نے زبردستی کھلائیں، حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق 23 سالہ لڑکی کے لوحقین نے قتل کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دائر کردی۔



