جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں کے گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی بہار آگئی

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی بہار آگئی، بچے اپنے اپنے قربانی کے جانوروں کو لے کر گلیوں میں گھومتے پھرتے دکھائی دینے لگے ۔

قربانی کیلئے لوگوں نے اپنی استعداد کے مطابق بیل، اونٹ، دنبے، بکرے اور چھترے خرید نے شروع کررکھے ہیں ، بچے اپنے اپنے جانوروں کو پکڑ کر گلی محلوں میں گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں اور خوشی سے ایک دوسرے کو اپنے اپنے جانوروں کی قیمتیں اور خوبصورتی کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

بچوں نے اپنے جانوروں کے گلے میں مالا اور پھولوں کے ہار ڈال کر چہل قدمی کرتے دکھائی دیتے ہیں ، کوئی بکروں کے کان کھینچ رہا ہے تو کوئی بکروں کو سینگ سے پکڑ کر گھسیٹا نظرآتا ہے اور گلیوں میں بکروں کی دوڑیں لگوا تے دکھائی دیتے ہیں جبکہ بڑے جانوربیلوں کے مالک بچے ٹولیوں کی شکل میں جانوروں کو لے کر گلیوں محلوں میں گھوم رہے ہیں انہیں چارہ ڈال رہے ہیں۔

اکثر لوگوں نے گھروں میں جگہ کم ہونے پر جانوروں کو گھروں سے باہر گلیوں اور خالی پلاٹوں میں باندھ رکھا ہے وہ ان کی نگرانی کیلئے ساری رات جاگتے ہیں انہیں گرمی سے بچانے کیلئے بار بار نہلایا جاتا ہے۔

یہاں تک کہ بعض بچے اپنے جانوروں کو سروس سٹیشنوں پر لے جاتے ہیں وہاں شیمپو کے ساتھ نہلا کر ناز نخروں کے ساتھ واپس لایا جاتا ہے ۔ چھوٹے بچے جانوروں کی آوازیں سن کر انہی کی طرح آواز نکال کر اٹکلیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button