ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا کرش پلانٹس کا دورہ، حفاظتی بند پر ڈمپرز کی آمدورفت بیریر لگا کر مکمل بند

دینہ/ منگلا: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا کرش پلانٹس کا دورہ، ریڈ زون کے اندر کرشنگ بارے شکایات کا جائزہ، حفاظتی بند پر ڈمپرز کی آمدورفت بیریر لگا کر مکمل بند، ممکنہ سیلاب کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر غور، غیر قانونی کام کرنے والے پلانٹس کو ہر صورت روکا جائے گا۔

منگلا ڈیم کے ریڈ زون میں کرش پلانٹس کے کام سے ڈیم کو ممکنہ نقصانات بارے عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم پر کرش پلانٹس کا دورہ کیا جہاں محکمہ ماحولیات کے افسران نے کرش پلانٹس کی موجودہ صورتحال اور ریڈ زون میں کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعدد پلانٹس کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرش پلانٹس کو قانون کے دائرے میں کام پر کوئی پابندی نہیں ہے البتہ ریڈ زون میں کام کی بالکل اجازت نہیں دیں گے ایسے پلانٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے، اس کے علاوہ حفاظتی بند پر ڈمپرز اور بھاری گاڑیوں کے داخلے کو بیریر لگا کر مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے آئندہ موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button