جہلم میں کار، موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم، خواتین سمیت 5 افراد زخمی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر کار، موٹرسائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم میں خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کالا موڑ جی ٹی روڈ کے قریب کار، موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم سے 40 سالہ صغرا بی بی زوجہ محمد بشیر، 62 سالہ ساجد ولد محمد مرتضیٰ، 35 سالہ زمان ولد مسعود، 40 سالہ عطیہ زوجہ عدنان اور 79 سالہ محمد بشیر ولد نظام دین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 نے زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button