محرم الحرام ہمیں صبر، انسانیت اور نماز کا درس دیتا ہے، ملک ندیم عباس

جہلم: محرم الحرام ہمیں صبر، انسانیت اور نماز کا درس دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جلالپور شریف کی معروف سماجی شخصیت ملک ندیم عباس نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد، حضرت امام حسینؑ نے کربلا میں اپنی اور اپنے کنبہ کی لازوال قربانیاں پیش کرکے اپنے نانا کے دین کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا سر نیزے پر لیکن یزید کی بیعت نہ کی، کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے دینِ اسلام بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، انسانیت اور نماز کا درس دیتا ہے، اسلام اگر زندہ ہے تو کربلا کے میدان میں امام حسین علیہ السلام کے آخری سجدے کی وجہ سے ہے اور تاقیامت حسین زندہ باد اور یزید مردہ باد رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button