بلال اظہر کیانی تین قائمہ کمیٹیوں کا ممبر مقرر، سرکلر جاری

جہلم: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بلال اظہر کیانی کو تین اہم قائمہ کمیٹیوں کاممبر بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہونے والے ممبران اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو قومی اسمبلی کی تین اہم قائمہ کمیٹیوں کا ممبر بنا دیا گیا۔

بلال اظہر کیانی کو قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و مالیات اور قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور ڈویژن) کا رکن بنا دیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button