ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا کالا گجراں اور الطاف پارک کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جہلم: شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے زیر تعمیر کالا گجراں پارک اور الطاف پارک کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کالا گجراں پارک کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول ورکس، لینڈ سکیپنگ اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

بعدازاں میر رضا اوزگن نے الطاف پارک سلیمان پارس کی بحالی کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی میٹریل کے استعمال میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے شہریوں کے لیے معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ان پارکس کو جلد از جلد شہریوں کے لیے کھولنے کے لیے انتظامیہ پوری جانفشانی سے کام کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button