پولیس افسران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے تھانہ جلالپور شریف،تھانہ چوٹالہ اور چوکی مصری موڑ نے اچانک دورہ کیا۔
دورہ کے روز ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ اوز کوتھانہ جات اور چوکیات کی بلڈنگ کی دیکھ بھال اورصفائی کے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔ تھانہ جات کی تمام نفری کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس اہم ڈیوٹی کو بہتر اور الرٹ رہ کر انجام دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئےمربوط حکمت عملی اپنانےاور اشتہاری مجرمان کےریڈ نوٹسزجاری کئے جائیں اور جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں، پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔



