عیدالاضحیٰ؛ ضلع جہلم میں شہریوں نے بکرا عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، چھٹیوں کا بھی اعلان

جہلم: عید الاضحیٰ کی آمد آمد، جہلم سمیت ضلع بھر میں شہریوں نے بکرا عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے حکومت کی طرف سے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر بڑی چھٹیاں دینے کااعلان کردیا گیا۔

وفاقی اور صوبا ئی حکومت نے باضابطہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، اس طرح وفاقی اداروں کے ملازمین ہفتہ ،اتوار، سوموار ، منگل اور بدھ تک عید کی چھٹیاں آبائی علاقوں میں گزاریں گے۔

صوبائی محکموں کے ملازمین اتوار، سوموار ، منگل اور بدھ تک عید کی چھٹیاں اپنے عزیز ،رشتے داروں کے ساتھ منائیں گے۔ اس طرح وفاقی اداروں کے ملازمین 5 چھٹیاں جبکہ صوبائی اداروں کے ملازمین 4 چھٹیاں انجوائے کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button