صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات

جہلم: صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی، انہوں نے جہلم کے مسائل کے بارے میں بتایا جنہیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے پاس نوٹ کیا۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے بتایا کہ جو اہم مسائل میری نظر میں آ رہے ہیں ان کے تیزی سے حل کا لائحہ عمل بنا رہی ہوں۔
توصیف بیگ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی مہربان اور فلاحی ذہن و قانون کی عملداری پر یقین رکھتی ہیں۔ فلاحی امور اور جہلم کے مسائل کے حوالے سے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نہ صرف نشاندہی کرتی رہے گی بلکہ ہر اچھے کام میں ڈپٹی کمشنر جہلم و ضلعی انتظامیہ کے ہم قدم ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ مسائل پر توجہ و ان کے حل پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نوتعینات ڈپٹی کمشنر جہلم کی مشکور ہے۔ جہلم کی بہتری و عوام الناس کی آسانی کے ساتھ جہلم میں خوش آمدید بھی کہتی ہے۔
اس موقع پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی اعزازی والنٹیئر کیپ بھی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کو پیش کی گئی۔



