جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں صدیوں پرانے ہاتھی کا جبڑا دریافت

سوہاوہ: جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ٹلہ جوگیاں کے قریبی علاقہ سے ہاتھی کا صدیوں پرانا جبڑا دریافت ہوا ہے۔ اس حیرت انگیز دریافت کی تصدیق پنجاب یونیورسٹی کے آرکیولوجی ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔

ہاتھی کا یہ جبڑا نہ صرف اپنی قدامت بلکہ اپنی تاریخی اہمیت کے باعث ایک اہم دریافت ہے۔ ماہرین کے مطابق اس علاقے میں ماضی میں بھی ایسے نایاب فوسلز دریافت ہو چکے ہیں۔

عابد دھمیال نے بتایا کہ دو سال قبل اسی علاقے سے ہاتھی کا ایک دانت بھی دریافت ہوا تھا۔ اس کے علاوہ یہاں سے دریائی گھوڑے، گینڈے، بائی سن اور زرافے کے دانت بھی برآمد کیے جا چکے ہیں جو اس علاقے کی قدیم حیاتیاتی تاریخ کا ایک منفرد منظر پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹلہ جوگیاں اور اس کے قریبی علاقے میں پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیز کی ٹیمیں ریسرچ کر رہی ہیں۔ ان تحقیقی سرگرمیوں کا مقصد اس علاقے کی قدیم تاریخ کو مزید بہتر طور پر سمجھنا اور محفوظ کرنا ہے۔

یہ دریافت نہ صرف پاکستان کی قدیم حیاتیاتی تاریخ کو جاننے میں مددگار ہوگی بلکہ بین الاقوامی تحقیقاتی حلقوں کی توجہ بھی اس علاقے کی جانب مبذول کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button