دینہ پولیس میں اہم کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

دینہ: تھانہ دینہ کے ایس ایچ او کی زیر قیادت چوکی سٹی دینہ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 60 گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تھانہ دینہ پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، طارق عزیز سندھو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ جرائم کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔



