دینہ میں تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں

دینہ میں نان بھائیوں کی اندھیر نگری چوپٹ راج، حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے روٹی کے اپنے ریٹ مقرر کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق تحصیل دینہ سمیت ضلع جہلم میں 100گرام روٹی کا ریٹ 14روپے مقرر کیا گیا تھا مگر چند روز گزرنے کے بعد نان بھائیوں نے اپنی اندھیر نگری مچا دی۔

تندور مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے روٹی کا ریٹ اپنا مقرر کر لیا اور روٹی 15روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں بعض تندوروں پر روٹی کا وزن بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ دینہ داتا روڈ، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ اور دیگر مقامات پر 15روپے کے حساب سے فروخت ہونے والی روٹی کا نوٹس لیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button