پولیس تحفظ مرکز جہلم میں 10 ٹرانس جینڈرز میں رمضان راشن پیکج تقسیم

جہلم: پولیس تحفظ مرکز جہلم معاشرے کے محروم طبقات کی خدمات میں پیش پیش، 10 ٹرانس جینڈرز میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملہ نے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے تحفظ مرکز جہلم میں ایک تقریب منعقد کی، تقریب میں نمائندگان الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ، ٹیم تحفظ مرکز اور ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
انچارج تحفظ مرکز نے الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے 10 ٹرانس جینڈرز کو رمضان راشن پیکج تقسیم کیا۔ اس موقع پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد نے جہلم پولیس اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز معاشرے کا محروم طبقہ ہیں،انکی مشکلات کے حل کے لئے سول سوسائٹی کے اشتراک سے پولیس تحفظ مرکز اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔



