سوہاوہ میں 10 سالہ لڑکا نالہ کانسی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے نواحی علاقہ جبہ کے قریب 10 سالہ لڑکا نالہ کانسی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سوہاوہ کے نواحی علاقے جبہ گاؤں کا رہائشی 10 سالہ انس ولد ضمیر حسین ریلوے اسٹیشن سوہاوہ کے نالہ کانسی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
10 سالہ لڑکے کی نماز جنازہ سوہاوہ کے علاقہ جبہ گاؤں میں ادا کر دی گئی، 10 سالہ انس محکمہ تعلیم کے ملازم راجہ غلام حسین اور راجہ طالب حسین کا بھانجا تھا۔



