پنڈدادنخان میں ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن کا قیام،چوہدری فرخ الطاف نے افتتاح کر دیا

پنڈ دادنخان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر تحصیل پنڈ دادنخان میں ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن نزد پنڈی سید پور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاح ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کیا، جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اعجاز احمد، ریسکیورز، نصر اللہ خان ایس ڈی او بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور معروف سماجی و رفاہی شخصیت نذیر مارتھ سمیت علاقے کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ٹاؤن ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسٹیشن کے ذریعے جلال پور، وادی چمکون، پنڈی سید پور، پننوال، سگھر پور، چک شادی، دھریالہ جالب، کھوتیاں جالب اور گردونواح کے عوام کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے گی اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنا ممکن ہوگا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری فرخ الطاف (ایم این اے) نے تحصیل پنڈ دادنخان میں دوسرے ریسکیو اسٹیشن کے قیام اور دو نئی ایمبولینسز کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ایک وسیع علاقے کو بروقت اور معیاری طبی امداد فراہم کی جا سکے گی، جو عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button