ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے جینیٹوریل، سکیورٹی سٹاف کی تنخواہوں کا مسئلہ حل

جہلم: وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے جینیٹوریل، سکیورٹی سٹاف کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کردیا گیا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایک کمپنی کے علاوہ تمام کمپنیوں نے جینیٹوریل سٹاف کو3 ماہ کی تنخواہیں ادا کردیں، کمپنی نے تین روز میں ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کیں تو کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی لوکم کے ذریعے پوری کریں گے، گزشتہ 3ماہ کا مریضوں کا ریفرل ریکارڈ تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کیلئے جلد کیتھ لیبزقائم کی جائیں گی۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو عدیل تصور، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے نمائندے موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button