سوہاوہ میں دو خواتین سمیت چار منشیات فروش گرفتار، چور بھی دھر لیا گیا

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر سوہاوہ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات فروش اور چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےچار منشیات فروشوں نوید احمد،محمد رفیق،فوزیہ کریم اور سمعیہ بی کو گرفتارکر لیا۔

پولیس تھانہ سوہاوہ نے مخبر کی اطلاع پر چکوال موڑ پر ریڈ کرتے ہوئے ملزمان نوید اور فوزیہ کریم سے 2 کلو 570گرام چرس بر آمد کر لی۔

دوسری کارروائی میں بوہڑ چوک سے ملزمان محمد رفیق اورسمعیہ بی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ زیر دفعات انسداد منشیات ایکٹ مقدمات درج کر لئے۔

تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم گذشتہ سال سے چوری کے مقدمہ میں سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں ، ضلع بھر سے منشیات کا خاتمہ جہلم پولیس کا نصب العین ہے۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف موثر کارروائی سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی اور قانون کی عمل داری قائم ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button