اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا قلعہ روہتاس میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا تاریخی قلعہ روہتاس میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، قبرستان کی تجاوزات کو گرا کر ختم کر دیا گیا ، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا تاریخی قلعہ روہتاس کے اندر عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور قبرستان کی تجاوزات کو گرا کر ختم کر دیا گیا۔
اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے ہمراہ تحصیلدار دینہ عرفان خالد بھی تھے، تجاوزات آپریشن میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکار شامل تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ کسی بھی صورت غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تاریخی قلعہ کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



