جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان فرار

جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور ڈکیتوں کے درمیان نواحی علاقے ڈھوک منور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ سی سی ڈی ٹیم نے دورانِ ناکہ بندی تین مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

@jhelumupdates جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، دو فرار #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت جہانزیب علی عرف زیبی کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سی سی ڈی ٹیم نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہفتہ قبل چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت احمد اور حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button