آمنہ بلوچ اور لکسمبرگ کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن جین پال ریٹر کی ملاقات

برسلز: یورپین یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں سفیرپاکستان آمنہ بلوچ نے لکسمبرگ کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن جین پال ریٹر سے ملاقات کی۔
سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سفیر پاکستان نے لکسمبرگ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی سہولت کیلئے مزید قونصلر تعاون کی درخواست کی۔
اس کے ساتھ ہی دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مہارت کی ترقی پر تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔



