پنجاب اسمبلی نے تھیلسیمیا ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی

جہلم: پنجاب اسمبلی نے تھیلسیمیا ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبا کے لیے تھیلسیمیا کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس نئے قانون کے مطابق اب ہر طالب علم کے لیے تھیلسیمیا ٹیسٹ کی رپورٹ داخلے کے فارم کے ساتھ جمع کروانا ضروری ہوگا۔ اس قانون کے تحت ایک ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی جائے گی، جو ٹیسٹ کی رپورٹس کا جائزہ لے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ طلبا کے ٹیسٹ درست اور مکمل ہوں۔
نئے ایکٹ کا مقصد تھیلسیمیا کے مریضوں کی شناخت اور ان کے علاج میں آسانی پیدا کرنا ہے اور اس کے ذریعے بیماری کی پھیلاؤ کی روک تھام کی جائے گی۔ اس اقدام کو طلبا کی صحت کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



