دینہ پولیس نے چیک ڈس آنر کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقبال خان گزشتہ تین سال سے چیک ڈس آنر کیس میں تھانہ دینہ پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
تھانہ دینہ پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار اور ہیومن انٹیلی جنس ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے بعد اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



