ضلع جہلم میں گراں فروشی عروج پر، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

جہلم: ضلع بھر میں گراں فروشی عروج پر، تاجروں سمیت دکانداروں نے خودساختہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں اور بازاروں کے دورے کریں، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں نے رمضان کی آمد پر روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیا ء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے ضلع کے افسران پر ماہانہ خرچ ہورہے ہیں کروڑوں روپے گاڑیوں کے تیل کی مد میں خرچ کیے جارہے ہیں مگر ضلع کے ذمہ داران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،اے سیز ، تحصیلدار دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ افسران کا دفاتر سے باہر نہ نکلنا ھے ،جسکی وجہ سے دکاندار من مانے نرخ وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اب ماہ رمضان شروع ہوچکا ہے۔ بازاروں میں فروٹ، سبزی، دال، چینی، گھی، دالیں، دودھ، اور گوشت وغیرہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے منتخب ہونے کے بعد تمام افسران کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے بازاروں کے دورے کرنے کے احکامات جاری کئے مگر ہمارے ضلع کے افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسران کو چاہیئے کہ جو دکاندار من مانے نرخ وصول کرے ان کو جرمانے کرنے کی بجائے انکی دکانیں ایک ماہ کے لیے سیل کردی جائیں اور فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ قانون کی حکمرانی قائم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button