پنجاب حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا ، نیا ٹیکس لاگو

جہلم: پنجاب حکومت نے غریب عوام پرایک اور بم گرا دیا ، پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے۔

پرو فیشنل ٹیکس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔ پنجاب کی تمام کمپنیزکو تنخواہوں سے پرو فیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند بنا دیا گیا ہے۔

پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پرکارروائی کی جائے گی،کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسرپروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروانے کا پابند ہوگا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button