عید الاضحیٰ پر جہلم میں الیکٹرک جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران جہلم میں الیکٹرک جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے خفیہ اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جہلم میں عیدالاضحیٰ 2024 کی تعطیلات کے دوران الیکٹرک جھولوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

مراسلے کے مطابق اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ تحصیل جہلم کے علاقائی دائرہ اختیار میں آنے والے تمام پارکس مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران تمام مکینیکل سواریوں کا آپریشن بند کر دیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون اور پالیسی کے مطابق سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button