پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل، نیا شیڈول جاری، کالجوں میں تعطیلات کا اعلان

حکومت پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کرکے نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری 2025 تک ہوں گی، اسکول 13 جنوری 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 20 دسمبر کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے نوٹیفیکشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی تعطیلات کے بعد 6 جنوری سے تمام کالج دوبارہ کھلیں گے، تاہم بی ایس پروگرام امتحانات سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر 2024 سے 12 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button