ڈومیلی میں شہری سے گاڑی چھیننے والے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی اہم کارروائی، گاڑی چھیننے کے مقدمہ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان عامرسردار اور نوید کنول کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان جنوری 2023سے زبردستی گاڑی چھین کر فرار ہونےکے مقدمہ میں ڈومیلی پولیس کومطلوب تھے، جو مقدمہ کے اندراج کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جہلم پولیس اشتہاری ملزمان کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button