دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے لالہ موسیٰ جانے والی مال گاڑی کی تین بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس کے بعد ٹریک کو بحال کرنے کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال کرنے میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

حادثے کی وجوہات تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ریلوے تریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے بند ہے جبکہ مفتیاں ریلوے پھاٹک بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور تعاون کریں تاکہ امدادی کام جلد مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button