سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار


سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز حیدر کو حراست میں لے لیا، جس کے قبضے سے 30 بور کا پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔



