دینہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 2 افراد گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ کے علاقے کوٹلہ دتہ میں عمل میں لائی گئی جہاں شادی کی تقریب کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ، آتش بازی، اسلحہ کی نمائش اور ساؤنڈ سسٹم کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہا کے والد محمد شکیل اور دولہا کے چچا زاہد لطیف کو گرفتار کر لیا۔ موقع سے خول چلیدہ اور آتش بازی کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی حرکت سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا اور امن و امان کو شدید خطرے میں ڈالا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دولہا سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے، جنہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button