دینہ پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار


دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور جدید تفتیشی طریقہ کار کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم نصیر کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا، جو کچھ عرصہ قبل چوری کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، اور اسے جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔



