جہلم میں ناقص غیر معیاری بیج کی بڑے پیمانے پر فروخت، گندم کی فصل کو نقصان پہنچنےکا اندیشہ

جہلم: ضلع بھر میں ناقص غیر معیاری بیج کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری، پہلے بھی ایک کمپنی مکس پیچ تحصیل جہلم میں بیچ کر کسانوں کو لاکھوں کروڑوں کا ٹیکا لگا چکی ہے، اب گندم کی فصل کو نقصان پہنچنےکا اندیشہ ہے۔

زرعی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے بیچ کی فروخت کا دھندہ پورے عروج پر ہے، محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے خاموشی سوالیہ نشان بن گئی جعل سازوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں جعلی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی پیچ فروخت کیے جارہے ہیں، جعلی اور غیر معیار پیج فروخت کرنے والوں نے اپنی دکانوں کے ارد گرد خفیہ گودام بھی بنارکھے ہیں جہاں سے یہ بیج وغیرہ آٹھا کر فروخت کرتے ہیں، زیادہ تر کسان اس حوالے سےناتجربہ کار اور زرعی مسائل سے بالکل نا آشنا ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کو فائدے کی بجائے الٹا کسانوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

اس وقت یہ دھندا ضلع کی تین تحصیلوں جن میں جہلم دینہ اور پنڈدادنخان میں یہ سلسلہ پورے عروج پر ہے، پیچ کی فروخت کے معاملے میں حکومت اور محکمہ زراعت کی طرف سے سخت قوانین لاگو ہیں مگر ضلع جہلم میں کہیں بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button