جہلم میں میونسپل کمیٹی کے اردگرد پختہ تجاوزات اور غیر قانونی ویگن اسٹینڈ قائم

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے اردگرد قائم ناشتے کے ٹھیے اور پختہ سیڑھیاں انسدادِ تجاوزات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ بااثر افراد نے جی ٹی ایس چوک سے پرانے ریلوے پل تک سڑک کے دونوں اطراف غیر قانونی قبضے اور پختہ تعمیرات شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کے مطابق میونسپل کمیٹی دفتر کے قریب ہی غیر قانونی ویگن اسٹینڈ قائم ہو چکا ہے، جہاں ویگنوں کی پارکنگ سے اردگرد کے رہائشی علاقوں میں ٹریفک اور شور کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شمالی محلہ، ملاح محلہ، باغ محلہ اور ٹویا محلہ کے مکینوں نے تجویز دی ہے کہ ویگن اسٹینڈ کو شہر سے باہر بلال ٹاؤن منتقل کیا جائے تاکہ اندرون شہر کی ٹریفک اور عوامی مشکلات میں کمی ہو۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پختہ تجاوزات اور غیر قانونی ویگن اسٹینڈ کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button