پنڈدادنخان میں لمپی سکن کی وبا پھوٹ پڑی، متعدد مویشی بیمار، مالکان پریشان

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے بگہ یونین کونسل احمد آباد میں جانوروں میں لمپی سکن کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے، جس سے مویشیوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس وائرس کے باعث جانوروں میں بخار، جسم پر گلٹیاں اور دیگر علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق وبا کے پھیلاؤ سے دودھ کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے جبکہ جانوروں کی کھالیں خراب ہونے کے باعث مالکان کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا ہے۔ کسانوں اور مویشی پال حضرات نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وبا پورے علاقے میں تباہی پھیلا سکتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ دیہات میں فوری مفت ویکسینیشن مہم شروع کی جائے اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی فوری مداخلت سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button