سول ہسپتال جہلم میں بچوں کے بخار والا سیرپ پچھلےکئی ہفتوں سے نایاب

جہلم: سول ہسپتال میں بچوں کے بخار والا سیرپ پچھلےکئی ہفتوں سے نایاب، مریضوں کے لواحقین پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے خرید نے پر مجبور ہیں۔

سول ہسپتال جہلم کی ایمر جنسی وارڈ سمیت صبح کے وقت جو شہری اپنے بچوں کا چیک اپ کروانے کیلئے آتے ہیں۔ پیرا میڈیکل سٹاف بچوں کو بخار کیلئے بروفن سیرپ لکھ کردے دیتے ہیں ۔ فارمیسی پر موجود عملے نے بچوں کے والدین کو بخار والا سیرپ دینا بند کر دیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ سیرپ نہیں آرہا۔ جسکی وجہ سے بچوں کے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button